ماہ صیام کے آخری ایام ہیں افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے کہ امسال بھی سب تاجروں نے نہیں بلکہ صرف ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹرز نے جی بھر کر اشیائے خوردنی کو مہنگا فروخت کر کے پورے سال کی کسر ایک ماہ میں نکالی‘پر حیرت ہے کہ نہ کسی ذخیرہ اندوزی کا گودام سیل کیا گیا اور نہ ہی کسی بلیک مارکیٹر کو پابند سلاسل کیا گیا‘ پشاور کے باسیوں کو سرفراز خان سپیشل مجسٹریٹ بہت یاد آئے کہ جب تک وہ پشاور میں تعینات رہے کسی کی مجال نہ تھی کہ وہ اشیا ئے خوردنی کو مہنگا فروخت کرتا یا ذخیرہ اندوزی کرتا‘ پتہ نہیں ساری دنیا کوذخیرہ اندوزوں کے گودام نظر آ تے ہیں اگر کسی کو نظر نہیں آ تے تو وہ پولیس کو نظر نہیں آ تے۔واقفان حال کا کہنا ہے کہ پولیس کے تھانیداروں کو نظر آ تے ہیں پران کو اپنی ملازمت عزیز ہے‘ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔ ان چند جملہ ہاے معترضہ کے بعد درج ذیل ایشوز پر تبصرہ بے جا نہ ہو گا‘ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے کرتوتوں میں بڑی مماثلت ہے‘ دو نوں کو عالمی رائے عامہ کی کوئی پروا نہیں ہے ایک نے مشرق وسطیٰ میں اودھم مچا رکھا ہے تو دوسرے نے مقبوضہ کشمیر میں‘انسانی خون غزہ اور کشمیر دونوں میں ان کے ہاتھوں کافی ارزاں ہو گیا ہے‘امریکہ کا صدر ان دونوں کا گرویدہ ہے بالفاظ دیگر وہ مسلمانوں کا دشمن نکلا ہے‘اس سے بڑی زیادتی اور دیدہ دلیری اور بھلا کیا ہو سکتی ہے کہ نیتن یاہو سیز فائر کرنے کے بعد بھی غزہ پر گولے برسا رہا ہے اور ٹرمپ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے اگر اقوام متحدہ نے اسی قسم کی کمزوری کا مظاہرہ جاری رکھا تو خدشہ یہ ہے کہ کہیں اس کا بھی انجام لیگ آف نیشنز جیسا نہ ہو جائے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کچھ یادیں پشاورکی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی خبروں پر ایک نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکن لابی کیسے بنتی ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سنکی صدر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قارئین کی فرمائش پر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ