یوکرائن اور روس کے درمیان قضیہ میں امریکہ روس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے پر کیا یہ حقیقت نہیں کہ سویٹ یونین کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں امریکہ کا ہاتھ تھا اور یوکرائن اس سویٹ یونین کا ایک حصہ تھا کہ جو امریکہ نے ایک سازش کے تحت توڑا تھا یہ تو وہی بات ہو گئی ناں کہ اوروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت‘ آج اگر روسی قیادت اپنی نشاۃ ثانیہ کے لئے ان ریاستوں کو ایک مرتبہ پھر یکجا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو امریکہ کو کس بات کی تکلیف ہے جن دنوں امریکن سی آئی اے سویٹ یونین کو تو ڑ رہی تھی اس وقت روس کے موجودہ سر براہ پیوٹن سویٹ خفیہ ایجنسی کے جی بی کی قیادت کر رہے تھے اور وہ پوری طرح اس سازش سے باخبر تھے کہ جس کے تحت سویٹ یونین کے امریکہ نے ٹکڑے کئے چنانچہ آج اگر روس کی قیادت سویٹ یونین کی نشاۃ ثانیہ میں مصروف ہے تو امریکہ کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں‘ ایران واحد ملک ہے جو ٹرمپ کی گیڈر بھبکیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دے رہا ہے اس کا یہ موقف سو فیصد درست ہے کہ امریکہ کون ہوتا ہے جو ایران کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے۔بھارتی جنتا پارٹی کی کمان اگر ادوانی جیسے سیاست دان کے ہاتھوں میں رہتی تو بھارت میں اتنے مسلم کش فسادات نہ ہوتے‘نریندرا مودی میں لگتا ہے ہٹلر کی روح داخل ہو گئی ہے کیونکہ اس کے دور حکومت میں بھارت میں اتنے مسلم کش فسادات ہوئے ہیں کہ جن کی مثال نہیں ملتی کمال چالاکی سے مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ہندؤوں کو آباد کرنا شروع کیا تاکہ کل کلاں بھارت کو اگر وہاں ریفرنڈم کروانا پڑے تو وہاں مسلمانوں کے بجائے ہندؤوں کی آبادی زیادہ ہو چنانچہ کشمیر کی اکثریتی مسلم آ بادی کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے اسی قسم کی تبدیلیاں فلسطین میں اسرائیل بھی ایک عرصے سے کر رہا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کچھ یادیں پشاورکی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی خبروں پر ایک نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکن لابی کیسے بنتی ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سنکی صدر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قارئین کی فرمائش پر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ