اپنے ایک پچھلے کالم میں ہم نے اردو زبان کی باریکیوں کے بارے میں چند الفاظ لکھے تھے جنہیں ھمارے بعض قارئین نے پسند کر کے فرمائش کی ہے کہ اس ضمن میں کچھ مزید تحریر کیا جائے‘ چنانچہ ان کی اس خواہش کی تکمیل اور احترام میں اس سلسلے کو آ گے بڑھاتے ہوئے ہم ان کی خدمت میں اس کالم کے آ غاز میں چند مزید گذارشات رقم کر رہے ہیں۔تابعدار لفظ کے بارے میں عرض ہے اس لفظ کے لغوی معنی ہوتے ہیں تابع رکھنے والا اس لئے اگر کوئی ماتحت اپنے حاکم افسر کو کوئی درخواست تحریر کرنے کے بعد اپنے نام سے پہلے تابع دار لکھتا ہے تو یہ خلاف ادب ہے اس کی جگہ اسے خدمت گار لکھنا چاہیے اسی طرح قرض حسنہ لکھنا غلط ہے صحیح ترکیب قرض حسن ہے جل تھل کے لفظ کے بارے میں عرض ہے کہ جل کا مطلب پانی اور تھل کامعنی ہے خشک زمین‘ جل تھل ھو گیا بے معنی اور غلط ہے صحیح جملہ ہے جل تھل ایک ہو گیا‘ لالچ کا لفظ مزکرہے لیکن اسے مونث استعمال کیا جا رہا ہے‘مثلاً لالچ تم کو نقصان پہنچانے گی‘ اس فقرے کی درست صورت یہ ہے کہ لالچ تمہیں نقصان پہنچائے گا۔ آ س پڑوس غلط العام ہے اسے پاس پڑوس لکھا جائے‘ سال کی جمع سالوں کے استعمال سے گریز کیا جائے اس کی جگہ لفظ برس کو واحد بھی لکھا جا سکتا ہے‘ بر سہا برس لکھنا غلط ہے‘ برس ہندی کا لفظ ہے اس کی جمع کے لئے فارسی کی طرح ہا استعمال کرنا درست نہیں‘اس کے بجائے سالہا سال زیادہ مناسب ہے‘ اردو زبان کے درست استعمال کی بابت ان چند ابتدائی کلمات کے بعد تازہ ترین قومی اور عالمی ایشوز پر تبصرہ بے جا نہ ہوگا۔ داعش کے ایک بدنام زمانہ دہشت گرد کی اگلے روز گرفتاری میں امریکہ نے پاکستان کے کردار کی جو تعریف کی ہے وہ اس حقیقت کی غماز ہے کہ پاکستان خوارج کے خاتمہ کے لئے کس قدر کوشاں ہے اس سے یہ بھی ایک مرتبہ پھر ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی فیکٹری ہے‘ پر یہ حقیقت بھی آشکارہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آ خر داعش نامی دہشت گردوں کی تنظیم کا خالق کون ہے کس ادارہ یا ملک کا اس کے قیام میں واضح ہاتھ تھا‘اکثر لوگوں کے مطابق دہشت گردوں کی تنظیمیں مختلف ناموں تلے کام کرتی ہیں داعش ہو کہ ISI ان کے پیچھے خفیہ ہاتھ امریکہ کا ہوتا ہے جو ان کو فنڈنگ بھی کرتا ہے اور اسلحہ بھی فراہم کرتاہے اور ان کو استعمال کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں سے پھر ختم بھی کر دیتا ہے‘ ماضی میں بھی بعض ممالک دوسرے ملکوں میں انتشار پھیلانے کے واسطے بالواسطہ کرائے کے فوجی جنہیں mercenaries کہا جاتا تھا استعمال کرتے آئے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
لارنس آف عریبیہ اور میرانشاہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
غزہ جنگ بندی پھر کھٹائی میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چین امریکہ کی ھٹ لسٹ پر ھے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
تاریخ کی درستگی ضروری ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امیگریشن پر پابندی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پشاور کی تاریخی فصیل کی حالت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
وہ پشاور کہاں کھو گیا ہے؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوچنے کی باتیں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ