یہ خبر گرم ہے کہ کوئی دن جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز سمیت سینکڑوں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری ہونے والے ہیں جہاں تک ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کا تعلق ہے چونکہ یہ مناصب نہایت ہی اہم مناصب تصور کئے جاتے ہیں ان کی اکھاڑ پچھاڑ کے وقت چند باتوں کا بہت خیال رکھنا ضروری ہے اول تو یہ کہ ڈپٹی کمشنر تعینات کرتے وقت یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جس افسر کو اس منصب پر لگایا جا رہا ہے کیا اس نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کم از کم دو سب ڈویژنز کو چلایا بھی ہے کہ نہیں اور بطور اے سی اس کی کارکردگی اور عمومی شہرت کیسی تھی اسی طرح ڈویژنل کمشنر تعینات کرتے وقت اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ جس افسر کو کسی ڈویژن کا انتظامی ہیڈ بنایا جا رہا ہے کیا اس نے بطور ڈی سی کم از کم دو اضلاع چلائے بھی ہیں یا نہیں اور وہ کیا اچھی عمومی شہرت کا مالک ثابت ہوا ہے کہ نہیں ان تقرریوں کا کلی اختیار صوبے کے چیف سیکرٹری کو دیا جائے‘ گڈ گورنس کا وطن عزیز سے جنازہ اس دن سے نکلنا شروع ہو گیا تھا کہ جب ان کلیدی آسامیوں پر سیاسی لوگوں کی سفارش پر تعیناتی شروع ہو ئی تھی‘اسی طرح جب کسی پوسٹ پر کسی کی پوسٹنگ کر دی جائے تو اسے کم از کم تین برس تک کام کرنے دیا جائے روز روز کے تبادلوں سے بھی فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوتا ہے‘ وطن عزیز کی کمرشل مارکیٹ میں مختلف برانڈ کے منرل واٹرز کی بھر مارہے وقتاً فوقتاً اس قسم کی رپورٹس بھی آتی رہتی ہیں کہ ان میں چند برانڈ کا منرل واٹر حفظان صحت کے معیار پر پورا نہیں اترتا غیر معیاری منرل واٹر کی فروخت سے صارفین معدے کی بیماریوں میں مبتلاہوتے جا رہے ہیں ایک وہ دور تھا کہ شہروں میں میونسپل کمیٹی پینے کے واسطے جو پانی سپلائی کرتی وہ نہایت شفاف ہوتا اب یہ بات قصہ پارینہ بن چکی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کچھ یادیں پشاورکی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی خبروں پر ایک نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکن لابی کیسے بنتی ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سنکی صدر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قارئین کی فرمائش پر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ