خیبرپختونخوا؛ بورڈ امتحانات دوران سخت قوانین اپنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بورڈ کے امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چئیرمین بورڈ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق امتحانی ہال میں موبائل برآمد ہونے پر طلبہ 4 امتحانات کے لئے نااہل تصور ہوگا ۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ اگر امتحانی عملہ موبائل استعمال کرے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اسکے علاوہ  طلبہ کو نقل فراہم کرنے والے عملے کو ہمیشہ کے لئے ڈیوٹی سے محروم کردیا جائیگا۔