ڈیرہ اسماعیل خان:الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل احمد نظامی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔جے یو آئی امیدوار نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کوانتخابی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔
میڈیا ذرائع مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی کے امیدوار سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کفیل نظامی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل احمد نظامی کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سرکاری افسر ضیاالرحمان کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے اور انہیں بھی ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب کیا ہے۔ انہیں جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔