ٹانک میں فورسزکاآپریشن ، خودکش بمبار مارا گیا

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، کارروائی میں خودکش بمبار مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں ایک خود کش بمبار مارا گیا۔

آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

 کامیاب کارروائی کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ کارروائی میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔