سرگودھا: اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق چار روز قبل ملزمان نے لڑکی کی زیادتی کے دوران ویڈیو بنائی تھی.
مقتولہ کے بھائی نے طیش میں آکر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لڑکی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار اور2 فرار ہیں۔