شمالی وزیرستان: مطلوب دہشتگردوں کے ناموں والے پمفلٹس تقسیم

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےسروں کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق پمفلٹس تقسیم کردیے گئے ہیں ۔ پمفلٹ اردو اور پشتو زبان میں تحریر کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پمفلٹس میں طالبان کمانڈر سید انار، شفیراللہ اور حمید اللہ کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپےمقرر کی گئی ہے  جب کہ  رحمان اللہ، میرخاتم ، حسن گل اور آفتاب اللہ طارق کے سروں کی قیمت 30، 30لاکھ مقرر  ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے