پی ٹی آئی رہنماعمر امین گنڈاپورنےالیکشن کمیشن سے نا اہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ عمر امین نے عدالت میں فیصلےکی معطلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے جس میں درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ان کی طرف سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمشنر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔