ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے میں دستی بم حملہ، ایک شخص  جاں بحق، دو شدیدزخمی

ڈیرہ مرادجمالی:ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے میں دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق  جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پورے  علاقے کا گھیراؤ کرلیامتعدد مشتبہ فراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے کھڑی مسافر بس کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈیرہ مرادجمالی گولہ چوک سے تعلق رکھنے والے نوجوان دلدار علی ابڑو  جاں بحق جبکہ ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے افراد امداد علی ابڑواور مرتضیٰ سیال شدید زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق اور زخمیو ں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد سکیورٹی فورسزاور پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر پورے علاقے کوگھیراؤ کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس واقعے کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والا دلدار علی ابڑو گدھاریڑی چلا کر اپنے خاندان کی خود کفالت کررہا تھا۔