خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن نےنظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 31مارچ کو ہو گی۔ 14سے18فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق 19فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائےگی جس کے بعد 21سے23فروری تک امیدواروں کےکاغذات کی اسکروٹنی کی جائےگی۔

اسی طرح 2مارچ کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 4مارچ کو امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے۔