شمالی وزیرستان، فورسز سے فائرنگ تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک 

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد عرفان عرف ابو دردا ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والا دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ 

مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔