لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر شیئرکرنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد: فیس بک پر خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کلپ شئیر کرکے دوستی کی آڑ میں مختلف لوگوں کو لوٹتے والے 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی فیس بک آئی ڈی پر لڑکیوں کی تصاویر لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ اپنے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے لیب ٹاپ، موبائلز، دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام ایف آئی اے نے  بتایا کہ ملزمان فیس بک آئی ڈی پر خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کلپ شئیر کرتے تھے اور دوستی کی آڑ میں مختلف لوگوں کو لوٹتے تھے، اور بہت سے لوگوں کو لڑکی بن کر ان کی نازیبا تصاویریں بھی منگواتے پھر ان کو بلیک میل کرتے تھے، خواتین اور متاثرہ افراد کی شکایت پر سائبر کرائم نے فیصل آباد میں کارروائی کی، اور عمران، فہیم، شعیب، ساجد اور اورنگزیب نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔