سوات میں خونخوار جنگلی جانور کےحملے میں دو خواتین اور بچی کی موت کی اصل کہانی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مرنے والوں میں ساس، بہو اور پوتی شامل ہے جب کہ گھر کے مرد مزدوری کی غرض سے پنجاب میں ہیں۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
اس سے قبل پولیس نےابتدائی طور پرموت کی وجہ جانورکاحملہ قرار دیا تھا۔