نوابشاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نوابشاہ کی زرعی زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ کچے کے علاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران پیش آیا جس میں ملزمان نے ایس ایچ او کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی دونوں افراد بھی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔