اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر لیاقت علی شہید ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بھارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔
فیصل کامران نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے ہی کی جس کی باعث سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمزہسپتال میں علاج جاری ہے