پشاور:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر‘ خیبرپختونخواکے معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔
مذہبی رہنما کے انتقال کی خبر شام کو وائرل ہوئی جبکہ وہ اُس وقت ختم نبوت کانفرنس میں شریک تھے۔
اس دوران مفتی پوپلزئی کاموبائل فون مسلسل مصروف رہا تاہم ان سے رابطہ ہونے پر انہوں نے بتایاکہ وہ ٹھیک ٹھاک ہیں اور ورسک روڈ پر ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی پوپلزئی کے انتقال کی جھوٹی خبر اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہے.
ان کے ساتھ ساتھ اکثر معروف شخصیات کے انتقال کے حوالے سے جھوٹی خبریں اکثرسوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ہیں۔