کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز حکام نے منشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔
ایف بی آ ر کا کہنا ہے کہ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات آٹھ کروڑ روپے مالیت کی ہیں، طورخم کسٹمز اسٹیشن کے راستے افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالے ٹرک آئی آئی جے9175 کو روک کر تلاشی لی،جس سے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔