پشاور:پشاور کے علاقہ آغا میر جانی شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام کرکے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اس آپریشن میں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا، جو افغان باشندہ نکلا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دے دی گئی تھی۔
کارروائی میں گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول، 3 عدد ایم فور رائفل اور 6 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، جب کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔