سکھر میں 5کروڑ روپے چوری

سکھر:چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر پانچ کروڑ روپے لے اڑے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

 حکام نے بتایا کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

 کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔