قلات،کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

قلات:قلات کے علاقے سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 ریسکیو ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں خاتون زخمی بھی ہوئی۔

 لیویز حکام کے مطابق متاثرہ گاڑی قلات سے کوئٹہ آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ حادثے میں شدید زخمی خاتون کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

 جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور قلات سے ہے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کی ٹکر سے گاڑی کا بیرون حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔