پشاور، ٹک ٹاکر علیشہ 007کے والد پر قاتلانہ حملہ

پشاور: ٹک ٹاکر اورسوشل میڈیا کی متنازعہ شخصیت علیشہ 007 کے والد پر تھانہ کوتوالی کے علاقے تحصیل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں علیشہ 007کے والد داؤد شاہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 پولیس کے مطابق اس کی بیوی نے بتایاکہ شوہر کو صدر اکبر شاہ نے کال کر کے بلایااور واپسی پر فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔

 پولیس کے مطابق مدعیہ نے صدر اکبر خان ٗجان حبیب اور زیارت گل پر دعویداری ظاہر کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔