ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو حریفوں پر برتری حاصل ہے۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی سٹی کونسل کے میئر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور کو برتری حاصل ہے۔
296 پولنگ اسٹیشنز میں سے 155 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور سٹی میئر کے الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد بھی جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی کی برتری برقرار ہے۔
دوسری جانب پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرک سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اْدھر تحصیل کونسل باڑہ کے 5 پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد جے یو آئی کے مفتی کفیل کامیاب قرار پائے ہیں۔