خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے ساتھ ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،صوبے کی 66 تحصیل اور سٹی کونسلز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی 23 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے جبکہ پی ٹی آئی 18 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
تحصیل و سٹی کونسلز کی 10 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیتیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کو مجموعی طور پر 7 نشستوں پر کامیابی ملی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو 3 نشستیں ملیں جبکہ تحریک اصلاحات پاکستان اور جماعت اسلامی کو2، 2 نشستیں ملیں اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔