درخت کاٹنےکا معمولی تنازعہ  6افراد کی جان لے گیا

سکھر میں درخت کاٹنے کے  تنازعہ پر شیخ برادری میں جھگڑا ہوگیا اور  فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق  اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ سکھر کے علاقے تماچانی میں دوبھائیوں کے جھگڑے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، غلام اکبر شیخ اور غلام شبیر شیخ گروپ میں درخت کاٹنے پر تصادم ہوا۔

ترجمان سکھرپولیس کے مطابق  غلام اکبر، غلام شبیر، اویس شیخ اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی، ہلاک ہونے والوں میں غلام اکبر شیخ اوراس کا بیٹا ارشد بھی شامل ہیں۔