بھارت میں 87 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے علاقے تلک نگر میں معمر خاتون کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تلک نگر میں ایک ضعیف خاتون اپنی 65 سالہ بیٹی کے ہمراہ رہتی تھیں۔ بیٹی کے چہل قدمی کے لیے جانے کے بعد ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور 87 سالہ والدہ کیساتھ جنسی زیادتی کی۔ 

بیٹی چہل قدمی سے واپس گھر آئی تو والدہ کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور زخمی ہوجانے کے باعث ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ بزرگ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص نے گھر سے موبائل فون اور نقدی بھی چرائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ 87 سالہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا تک میں ہندوستان کی شہرت ریپستان کی ہوگئی ہے جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین نہیں۔