راولپنڈی میں معلم نے اپنی11سالہ شاگرد ذبح کردی

راولپنڈی میں ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو تیز دھار آلےسے قتل کر دیا۔

 راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ماربل فیکٹری میں سفاک 22 سالہ ملزم ٹیوشن ٹیچر نے 11 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی ہریرہ کے گھر والے مجھ پر شک کرتے تھے، اس بات کا غصہ تھا اسی لیے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی ذہنی حالت سے متعلق بھی میڈیکل کروائے گی جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔