الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے، نظر ثانی شدہ شیڈول پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزاروں میں امیدوار بھی شامل تھے جو چاہتے تھے کہ پہاڑی علاقوں میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات کو 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کیا جائے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ پہاڑی علاقوں میں مقیم کچھ افراد وقتی طور پر پنجاب چلے گئے ہیں، اگر انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے تو یہ افراد حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے۔