بلیدہ بلوچستان میں فورسز کے آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سیکیوری فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر تخریبی کاررائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔