رحیم یار خان میں 2کمسن بھائی زیادتی کے بعد قتل

رحیم یار خان میں 9 سالہ فہد اور 5 سالہ عبداللہ کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے۔

رحیم یار خان کی آدم صحابہ نہر سے دو دن قبل 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کمسن بھائیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ جنسی زیادتی کے بعد بچوں کو گلا دبا کرقتل کیاگیا۔

پولیس کاکہناہے کہ قتل کرنےکے بعد بچوں کی لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں تھیں، دونوں بچوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج ہے اوراب میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ 9 سالہ فہد اور 5 سالہ عبداللہ گھر کے باہر سے جمعے کو لاپتہ ہوئے تھے اور پیر دونوں کی لاشیں نہر سے ملی تھیں۔