بانیِ مائیکرو سافٹ 'بِل گیٹس' کی ایک روزہ دورے پر پاکستان آمد

مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بِل گیٹس صدر، وزیراعظم اور ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے،جبکہ وہ پاکستان میں  انسداد پولیو  پروگرام پر  پیش رفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

ذرائع کے مطابق بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا، بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔