سفاک سوتیلے باپ نے3سالہ بچے کو دیوار پر پٹخ دیا

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں سوتیلے باپ نے گھریلو جھگڑے کے بعد 3 سالہ بچےکو دیوار پہ مار کر قتل کردیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے قاسم گارڈن کے رہائشی ندیم عمر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3 سالہ سوتیلے بیٹے عباس کو مبینہ طور پر زور سے دیوار  پہ دے مارا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نےبچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےہسپتال بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، مقدمہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔