پشاور بی آر ٹی نے گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بنادیا ، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے۔
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے اور ایوارڈ کیلئے 100 میں سے 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے، یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آذاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے، اور اس اعزاز کے ساتھ بی آر ٹی پشاور نے گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنادیا ہے، ابھی تک کسی بھی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رواں سال 87 مزید بسیں سسٹم کا حصہ ہوں گی۔