پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

 پشاور کے تھانہ پھندو پرنامعلوم شرپسندوں کی جانب سے  دستی بم  پھینکے گئے،جس کے نتیجے3  اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس  ذرائع کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔