ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی۔۔!!

دریائے جہلم اولڈ برج پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا۔افسوسناک واقعہ میں دریا کی تیز موجوں کی نذر ہونے والا 20 سالہ شہزاد دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا۔

ذرائع  کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی، اور انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا۔ حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔

نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تاحال شہزاد کی لاش نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔