دو نوجوانوں کی طالبہ سے زیادتی

شیخو پورہ: محلہ غریب آباد میں 8 ویں جاعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ غریب آباد میں 8 ویں جاعت کی طالبہ سے 2 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ ڈی پی او شیخ فیصل مختار کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد مجاہد علی کی مدعیت میں 3 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او شیخ فیصل مختار کے مطابق ایف آئی آر میں متاثرہ بچی کے والد  نے بیان دیا ہے کہ طالبہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کی رہائشی ہے، بچی گھر میں ہی موجود تھی، ایک ملزم گھر کے باہر آیا اور بچی کو سہیلی سے ملوانے کے بہانے گھر سے اغواء کر کے موٹر سائیکل پر آبادی غریب آباد میں لے آیا، جہاں 2 ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا ایک ساتھی پہرہ دیتا رہا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،  گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبر اور محسن شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے طالبہ کو گھر سے باہر بلانے کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جب کہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف باضابطہ کاررروائی شروع کی جائے گی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان جمع کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دالوائی جائے گی۔