روس یورپ میں سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی کررہاہے، برطانوی وزیراعظم

لندن:برطانوی  وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ روس یورپ میں 1945 کے بعد کی سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

 مغربی ابلاغ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ روس ایک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو یوکرین کے دارالحکومت کیف کو گھیرے میں لے لے گا۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انسانی زندگی کی قیمت اور اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 امریکی رپورٹس کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 169,000 سے 190,000 کے درمیان روسی فوجی ہمسایہ ملک بیلاروس سے منسلک یوکرین کی سرحد پر تعینات ہیں جبکہ باغیوں کی تعداد اس سے الگ ہے۔