غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی طیارہ ایران کے شہر تبریز میں گرا جس میں سوار دو پائلٹس سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک شخص سویلین ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام کا بتانا ہےکہ طیارہ ایف فائیو ماڈل ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث وہ کریش کرگیا۔
فوجی حکام نے دونوں پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو رہائشی علاقے میں گرنے سے بچایا اور اس کوشش میں ان کی جان گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ تقریباً صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ جس جگہ گرا وہاں ایک کار موجود تھی جب کہ جائے حادثہ کے قریب ایک اسکول بھی موجود تھا جو کورونا کے باعث بند پڑا تھا۔