اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی جس میں مدعی کے وکیل نے حتمی دلائل دیے جب کہ گزشتہ سماعت میں تمام ملزمان کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کرلیے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔