تخت بھائی:تخت بھائی کے علاقہ کوٹ ماموں خان میں سنگدل ماں زوجہ گل محمد نے اپنے 3 ماہ کے بیٹے محمد حارث کو تیز دار آلہ سے ذبح کر دیا۔
اس سے قبل اس کے 2 بچے تھیلی سیمیا کے وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ اس وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوئی تھی۔ اس کو شک تھا کہ محمد حارث بھی اسی بیماری کا شکار ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن نے ملزمہ صوفیہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمہ کو بعد ازاں خصوصی عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل مردان بھیج دیا۔ملزمہ کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔