پشاور: تھانہ چمکنی کے علاقے پھندو روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نند و بھاوج کو کچل ڈالا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حضرت عمر ولد اشرف خان سکنہ زندی نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر بیوی اوسایہ اور ہمشیرہ زیتون کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے۔
اس دوران پھندو روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ڈالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بیوی اور ہمشیرہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔