سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مادی خیل میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ برآمد شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، آرپی جی، ہینڈ گرنیڈز،راکٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کیلیبر راؤنڈز شامل ہے ۔