پشاور: خاتون ایم پی اے ڈاکٹرسمیرا شمس کوعالمی اعزاز حاصل

خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس دنیا کے 15 نوجوان پارلیمینٹرین میں شامل ہوگئیں۔

ون ینگ ورلڈ تنظیم نے دنیاء کے 15 نوجوان پارلیمینٹرین کی فہرست جاری کردی جس میں خیبرپختون خوا اسمبلی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹرسمیرا شمس بھی فہرست می شامل ہوئی ہیں۔

15 نوجوان پارلیمینٹرین میں نمیبیا، نائجیریا، پاناما، نیوزی لینڈ، جرمنی، اسٹریلیا، امریکا ، ارجنٹینا، اسرائیل کے نوجوان ارکان اسمبلی میں بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر سمیرا شمس 2018 میں پہلی مرتبہ خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن اسمبلی کامیاب ہوئیں اور انھیں صوبائی اسمبلی کی کم عمر خاتون رکن اسمبلی بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ  دنیا کے نوجوان پارلیمینٹرین کی فہرست میں شامل ہونا اعزاز ہے۔