شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

 راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

 جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد علی،مطیع اللہ،محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے،دہشتگردوں کے پاس اسلحہ، گولہ بارود اور سامان بھی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے سب مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگیں، ہتھکڑیاں اور بڑی مقدار میں متعدد کیلیبرراؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

 مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔