شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مقامی آبادی نے  دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسزکے آپریشن کوسراہا اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ اپنی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔