کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے روسی فوج صبح تک کیف پر قبضہ کرسکتی ہیں۔
انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔یورپی یونین اور امریکا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے تاحال گریز کر رہے ہیں۔
یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دارالحکومت کِیف کی سڑک پر گھومتے نظر آ رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے بظاہر یوکرائنی صدر نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے اپنی فوج سے روسی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کیف کے گوروڈیٹسکی ہاؤس کے سامنے کھڑے ہو کر کہا اْن کے حوالے سے بہت سی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اْنہوں نے اپنی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ خود بھی یوکرائن سے فرار ہو رہے ہیں لیکن یہ سب جھوٹ اور فریب ہے۔
یوکرائنی صدر زیلنسکی کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ یہیں دارالحکومت کیف میں ہیں، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنی ریاست کا دفاع کریں گے۔
اِس سے قبل امریکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرائن سے انخلا میں مدد کے لیے امریکی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ صدر زیلینسکی نے پیشکش کے جواب میں کہا کہ یہاں لڑائی ہو رہی ہے، مجھے اسلحے کی ضرورت ہے، نکلنے کے لیے فلائٹ کی نہیں۔
اس سے قبل نامعلوم مقام سے یورپی رہنماؤں سے رابطے میں یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کا اولین ہدف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آپ مجھے آئندہ زندہ نہ دیکھ سکیں۔ میں اورمیرے حکومتی ارکان دارالحکومت کیف میں ہی رہیں گے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ دشمن اپنے تمام وسائل کا استعمال کر کے ہماری مزاحمت توڑنے کی کوشش کرے گا‘یہ وقت بہت مشکل ہے‘ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہونے والا ہے‘ اس وقت ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے رات گئے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا روس چند گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ آور ہو جائے گا۔
دشمن اپنے تمام وسائل کا استعمال کر کے ہماری مزاحمت توڑنے کی کوشش کرے گا۔ وقت ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا۔قبل ازیں ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا نیٹو نے خود کو بچانے کیلئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا۔ سب ڈرے ہوئے ہیں، ہمارے لیے جنگ میں جانے کو کوئی تیار نہیں۔