خیبرپختونخوا، صحت کارڈ کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کے تین آپریشنز 

پشاور:صحت کارڈ کے زریعے ملک کے مختلف ہسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کے تین آپریشنز مکمل ہوگئے ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  وزیر صحت  خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا  نے آپریشنز سے متعلق لکھا کہ صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوندکاری کے تین مفت آپریشنز مکمل ہوگئے ہیں۔ 

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں تیمور جھگڑا  نے لکھا کہ پہلے مریض کا تعلق پشاور سے جبکہ دیگر دو مریض بنوں اور بونیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

 وزیر صحت نے لکھا کہ پیوندکاری کے تینوں آپریشنز نجی ہسپتالوں میں انجام پائے، آپریشنز پر اب تک ڈیڑھ کروڑ کی لاگت آئی ہے جبکہ مریض کو ایک سال کی ادویات بھی مفت مل رہی ہیں۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ  اگلے ہفتے مزید تین مریضوں کی پیوندکاری متوقع ہے۔