پشاور:تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماما خیل بن غازی میں نماز جنازہ کے دوران مسلح بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر 4 راہگیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔شدید فائرنگ سے جنازگاہ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بختیار ولد محمد شریف سکنہ بن غازی نے رپو رٹ درج کرا ئی کہ اسکا بھا ئی امجدہمسائے کی میت کے سلسلے نماز جنازہ کیلئے گیا جہاں نماز پڑھنے کے بعد جیسے ہی بھائی کے ہمراہ جنا ز گا ہ سے نکل رہے تھے کہ اسی دوران ملزم بلا ل اور ہلا ل پسرا ن نیا ز بہا در نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امجد ولد محمد شریف خان اور جنا زگا ہ میں موجود شفیع اللہ ولد زر خان ٗنذیر ولد طا ؤ س ٗ سلطان سید ولد حضر ت محمد ٗ عبید اللہ ولد عبدالرحما ن سا کنا ن سر کی گیٹ کو ہاٹی، منان اور شیر عالم شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر امجد ٗ نظیر اور شفیع اللہ دم توڑ گئے۔
را ہگیر سلطان سید، عبید اللہ ' شیر عالم اور منان تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جنکی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔