تورغر، پک کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق، 5زخمی

 ایبٹ آباد: ضلع تورغر میں پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،حادثہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 تورغرمیں سچکاجانے والی جیپ جس میں 12 سے زائد مسافر سوار تھے جدباء کے قریب ایک موڑکاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کے سبب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرادہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

 حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔